بلوچ مسنگ پرسنز ڈے، آگاہی مہم جاری

242

بلوچ مسنگ پرسنز ڈے کی مناسب سے آگاہی مہم جاری ہے، اندرون اور بیرون بلوچستان کل مظاہرے ہونگے اور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اور ایکٹوسٹس کی جانب سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور مختلف مقامات پر وال چاکنگ کی گئی۔ اس موقع پر لاپتہ طالب علم ذاکر مجید بلوچ کی والدہ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء ماما قدیر بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماوں نے دیگر کے ہمراہ پمفلٹس تقسیم کیے۔

بلوچ مسنگ پرسنز ڈے کی مناسب سے کل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے جبکہ سماجی رابطوں کی سائٹ پر کمپئین چلائی جائے گی۔

بلوچ مسنگ پرسنز ڈے ہر سال 8 جون کو منائی جاتی ہے۔ اسی روز بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے وائس چیئرمین ذاکر مجید بلوچ کو مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ کل ذاکر مجید بلوچ کے جبری گمشدگی کو 12 سال مکمل ہونگے۔

بلوچستان سے ایک بڑی تعداد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہیں جبکہ دو ہزار کے قریب لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں مختلف اوقات میں برآمد ہوئے ہیں۔