ٹوئٹر پر بلیوٹِک کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے؟

145

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے ’بلیو ٹِک‘ یعنی ویری فکیشن کو دوبارہ بحال کردیا۔

کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ویری فکیشن بند کرنے پر معذرت خواہ ہیں تاہم اب ٹوئٹر صارفین کےلیے بلیو ٹِک دوبارہ کھول دیا گیا۔

ٹوئٹر نے 3سال بعد 20 مئی کو ویری فکیشن سروس بحال کردی تھی تاہم 9 دن بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔ ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جو درخواستیں صارفین کی جانب سے موصول ہوئیں تھیں کمپنی ویری فکیشن کررہی تھی۔

صارفینویری فیکیشن کا عمل شروع کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ کا اکاؤنٹ اصلی، مشہور و معتبراورایکٹو ہونا چاہیئے۔

ٹوئٹر پر کون سے اکاؤنٹس بلیو ٹِک کے اہل ہیں اس کے حوالے سے کمپنی نے پہلے ہی اپنی پالیسی واضح کردی ہے ان میں حکومتی اکاؤنٹس، کمپنیز، برانڈز اور این جی اوز (غیر سرکاری تنظیمیں)، صحافتی ادارے اور صحافی، انٹرٹیمنٹ، اسپوٹس، اسپورٹس اتھلیٹ (آن لائن گیمرز وغیرہ) جبکہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شامل ہیں۔

صارفین پہلے ٹوئٹر کی سیٹینگ اور پرائیوسی سیکشن کے ٹیب پر کلک کریں اور اکاؤنٹس کے ٹیب میں جائیں جہاں آپ کو ویری فیکیشن ریکوسٹ نامی ایک ٹیب نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارفین اپنے اکاؤنٹس کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔