ماشکیل: گیس سلنڈر دھماکہ، 6 افراد ہلاک، تین زخمی

272

بلوچستان کے ضلع واشک میں گیس سلنڈر دھماکے کے نیچے میں چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ واشک کے علاقے ماشکیل میں ویلڈنگ کے دکان میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک و زخمیوں کا تعلق افغانستان اور سرحدی شہر قلعہ عبداللہ سے ہے۔ تاہم متاثرین کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔