بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیراملٹری فورس ایف سی کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم پر بم حملہ ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،جہاں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکاخیزمواد پھٹنےسےہوا ہے۔