بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے شوران میں ریاست کی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ریاست کے پیرول پر چلنے والے تمام ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کرتوتوں سے باز رہیں وگرنہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی، ریاستی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری جدجہد ایک آزاد اور خوشحال وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔