فوجی تعمیراتی کمپںی پر یو بی اے کا حملہ، اہلکار زخمی، مشینری کو نقصان

246

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو اور رکنی کے درمیانی علاقے میں قابض سرکار کی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو بارودی سرنگ سے ہمارے سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب کمپنی کے اہلکار اس علاقہ میں سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے بارودی سرنگ کی زد میں آنے والے اہلکار شدید زخمی جبکہ مشینری کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔