خضدار: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی ہلاک

176

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کا ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے باغبان میں پیش آیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کا تعلق مولہ سے بتایا جارہا ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال باغبانہ منتقل کردیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔