حزب اللہ قمبرانی بازیاب، حسان تاحال لاپتہ

669

جبری طور پر لاپتہ حزب اللہ قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا جبکہ ان کے ہمراہ لاپتہ حسان قمبرانی تاحال لاپتہ ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گذشتہ سال 14 فروری کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالے قمبرانی برادرز میں سے ایک نوجوان حزب اللہ قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر آواز اٹھانے والی حسان قمبرانی کی بہن حسیبہ قمبرانی نے حزب اللہ کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے میرا کزن حزب اللہ قمبرانی 1 سال کے جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگیا۔ حزب اللہ کو میرے بھائی حسان کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا لیکن میرا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

حسیبہ نے کہا کہ حکمرانوں ہم حزب اللہ کے بازیابی کی خوشی منائے یا حسان کے عدم بازیابی پر غم کا دامن پکڑے رہیں؟

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بھی حزب اللہ قمبرانی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں حسان قمبرانی بازیاب ہونگے۔