بلوچستان: دو مختلف نوعیت کے واقعات میں 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

243

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں روڈ حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پنجگور کے علاقے تسپ سیڈے سر کے مقام پر ایران ساختہ زمباد میں سوار مسلح افراد نے ایک لوڈ زمباد گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مسلح افراد نے زمباد گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، نہیں رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

دوسری جانب گذشتہ روز کیچ کے علاقے شاہی تمپ اسپتال کے کراس پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گنگزار رفیق سکنہ چاہ سر کے نام سے ہوئی ہے۔