بارڈر بندش: ٹوکن کے نام پر لوگوں کی تذلیل بند کی جائے، متاثرین

292

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل زامران کے علاقے نوانو میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے لئے ٹوکن پوائنٹ پر ڈرائیور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے –

ذرائع کے مطابق اس وقت ٹوکن کی حصول کیلئے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں ایف سی کے مختلف چیک پوسٹوں پر کھڑے ہیں –

تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں نے آج نوانو میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکن کے نام پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار ڈرائیوروںکو آپس میں لڑا رہے ہیں –

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز والے کہتے ہیں کہ ہم ایک دن میں دو سو سے زیادہ ٹوکن دے نہیں سکتے لیکن ان کے چیک پوسٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی باری کے منتظر ہیں –

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو اپنا کردار درست کرنا چاہیے اور ٹوکن سسٹم کو مزید بہتر کرنا ہوگا –