کیچ: ہوشاپ واقعے کے خلاف تربت میں احتجاجی مظاہرہ

214

ہوشاپ میں گذشتہ روز کمسن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف آج کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی پولیس تھانہ سے شروع ہوکر شہید فدا چوک پر اختتام پزیر ہوا ہے، ریلی میں متاثرہ بچے کی ماں سمیت خواتین و بچوں سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے نعرے بازی کی اور انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں لکھا تھا کہ پاکستانی وہی کہانی دہرا رہا ہے جو پاکستان نے 1971 میں بنگلہ دیش میں دہرائی تھی ۔

مظاہرین سے متاثرہ بچے کی والدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کی سزا دینے سے بہتر ہے کہ پاکستانی فوج گولی مار کر قتل کرے، بموں سے اڑا دے لیکن ہم اپنی عزت سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ صرف میرے ساتھ نہیں کیا بلکہ یہ بد سلوکی پوری بلوچ قوم کے ساتھ کی گئی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔