بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے مصروف ترین علاقہ خاکی چوک پر سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق جاری دھرنا آج 12ویں روز میں ختم کیا گیا۔
گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے دھرنا شرکاء سے خطاب کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کو ایک مہینے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں اگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو رمضان کے بعد دوبارہ کوئٹہ کا رخ کرینگے۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان ہائی کورٹ نے دھرنا ملازمین کے نمائندوں اور بلوچستان حکومت کے مذاکراتی کمیٹی کو طلب کیا تھا اور ملازمین کے مطالبات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی تھی۔
جبکہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کا باائیکاٹ کا فیصلہ بھی واپس کیا گیا ہے۔