کوئٹہ: کورونا کیسز سامنے آنے پر سردار بہادر خان یونیورسٹی سمیت 4 اسکول بند

346

کورونا کیسز سامنے آنے پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور چار اسکولز  بند کردیے گئے۔

ضلعی ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے مطابق چاروں اسکولوں سے کورونا وائرس کے 51 کیس رپورٹ ہوئے تھے، کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہدہ منو جان روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول بشیر آباد نواں کلی سے کورونا وائرس کے 14،14 جب کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پوسٹل کالونی کوئٹہ سے 9 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد چاروں اسکولوں کو 21 اپریل تک 7 دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں اساتذہ اور طلباء شامل ہیں جب کہ اسکولوں کو محکمہ صحت کے ذریعے ڈس انفکیٹ کروایا جائے گا۔

دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے باعث کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کل جمعرات سے 15 روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔