سبی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، مبینہ دہشت گرد کو ہلاک، 4 گرفتار کرنے کا دعویٰ

275
بلوچستان کے علاقے سبی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرنے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے سبی کے علاقے بختیار آباد میں آپریشن شروع کیا تو مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جب کہ 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد سے 2 کلاشنکوف اور رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔ چاروں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ تاہم حکام نے مذکورہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہے۔