تنظیمی ساتھی علی دوست ایک حملے میں شہید ہوگئے – بی آر اے

711

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 12 اپریل 2021 ایرانی سرحد سے متصل علاقے بگان میں پاکستانی کرایہ کے قاتلوں نے تنظیم کے ساتھی علی دوست عرف شکاری نظام ولد شہید لال محمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید گزشتہ کئی سالوں سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی جہد آزادی کیلئے فرائض انجام دے رہے تھے

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جنہیں نشانِ عبرت بنایا جائیگا۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ 18 اپریل 2019 کو شہید علی دوست کے والد لال محمد کو بھی پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ رَچ بازار میں ان کے گھر سے اغواء کرکے دو دن بعد انہیں شہید کر کے شادی کہور میں لاش پھینک دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید علی دوست اور ان کے خاندان نے تحریک آزادی کیلئے بے لوث قربانیاں دی ہیں جنہں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے شہید علی دوست کو قومی تحریک کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔