بھارتی اداکارہ دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

302

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار ویویک کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُنہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

تامل اداکار کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے اداکاری سے سیاست میں آنے والے رجنی کانت نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تامل اداکار ویویک کی یوں اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ تامل اداکار ویویک تامل فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔