بلوچستان میں تجارتی مراکز مکمل بند کرنے کے ایام میں تبدیلی

174

بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تجارتی مراکز مکمل بند کرنے کے ایام میں تبدیلی کردی۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ کی جانب سے تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اب بلوچستان حکومت نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں صوبے میں تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں جس کے بعد اب تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔