گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کمسن طالب حراست بعد لاپتہ

163

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے کمسن طالب کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے نیاآباد میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عامر ولد محمد رحیم سکنہ دشت ہسادی کے نام سے ہوئی ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بارے میں بتایاجارہا ہے مذکورہ نوجوان کمسن ہے اور اس کی عمر پندرہ سال ہے۔

یادرہے کہ ایک سال قبل عمر کے ولد اور اس کے بڑے بھائی یاسر کو بھی پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور طویل مدت تک لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔