یوسف رضا گیلانی کو شکست، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

645

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی ہے اور صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

پاکستان کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ان کے مدمقابل حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی تھے۔  خیال رہے کہ اس سے قبل 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل حکومت کے عبدالحفیظ شیخ تھے۔

سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی جس کے بعد پی ڈی ایم نے انہیں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔