نيوزی لینڈ: 8.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

173
فوٹو: اے ایف پی

نيوزی ليںڈ کے شمال مشرق ميں بحرالکاہل ميں 8.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں یکے بعد دیگرے تین زلزلے آئے۔ امريکی زلزلہ پيما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 7.4، دوسرے کی شدت 7.3 اور تیسرے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو ميٹر تھی۔

نيوزی ليںڈ کے نيشنل ايمرجنسی منيجمنٹ ايجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحل کے قريب رہنے والے شہريوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدايت کی ہے۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سونامی پر نظر رکھنے والے ادارے نے امریکی ریاست ہوائی کے لیے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ منسوخ کر دی ہے۔