مشرقی بلوچستان کا رہائشی شخص مغربی بلوچستان میں فائرنگ کے واقعےمیں ہلاک

497

مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے مذکورہ شخص مشرقی بلوچستان کےعلاقے پنجگور کا رہائشی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد سکنہ عیسیٰ پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کے بارے میں ذرائع بتارہے ہیں کہ وہ کچھ سال قبل مشرقی بلوچستان میں منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا تھا اور بعدازاں پنجگور میں جیل سے فرار ہوکر مغربی بلوچستان میں اس وقت مفرور کی زندگی گزار رہا تھا۔

تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔