سامی آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

1574

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح چھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں فوجی کیمپ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ یہ ایک نئی کیمپ ہے جو چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر دو مہینے سے قائم ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے فوجی کیمپ پر آٹھ مارٹر گولے فائر کئے، جو کیمپ کے اندر جا گرے۔ اس سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔