خاران: پاکستانی فورسز نے لجے بازار کر بند کرادیا، آپریشن کا خدشہ

372

بلوچستان کے ضلع خاران کے نواحی علاقے لجّے میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کی بڑی تعداد آج صبح پہنچ گئی۔

پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے لجّے بازار کو زبردستی بند کرادیا۔ جبکہ اس موقع پر بازار میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع علاقے میں فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔ دوسری جانب حکام نے لجے میں فورسز کی آمد اور بازار کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے ماضی میں لجّے سے متصل علاقوں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے کے آپریشن ہوتی رہی ہیں۔ مذکورہ علاقے کے آمد و رفت کے راستوں پر پہلے ہی فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں قائم ہیں۔