بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے حب کے علاقے ساکران میں 3 مارچ کو رات کے ساڑھے نو بجے قابض ریاست کی سیمنٹ فیکٹری کی تین گاڑیوں کے کانوائے کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دو گاڑیاں شدید حملہ کی زد میں آئیں جس سے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز ان کے معاون کاروں او ر سامراجی منصوبوں کے خلاف مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔