بولان بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل اے

481

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز بولان کے علاقے پیراسماعیل میں قابض پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا، پہلا حملہ دشمن فوج کے قافلے میں شامل اہلکاروں پر کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مذکورہ مقام پر پہنچنے والے دشمن فوج کے مزید نفری کو بھی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملوں میں دشمن اہلکار نائیک امان اللہ، سپاہی محمد طفیل اور سپاہی ابراہیم ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں اور قابض پاکستانی فوج کے ساتھ شاہرگ میں بدھ کی رات ایک جھڑپ بھی ہوئی جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔