بلوچستان: کورونا وائرس کے 14نئے کیسز رپورٹ

237

بلوچستان میں کورونا وائرس کے14نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19247ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کوبلوچستان کے 2اضلاع کوئٹہ سے 12اور خضدار سے 2 کیسز رپورٹ ہو نے کے بعداب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 19247ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کو رونا وائرس سے متاثرہ6مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 18896ہو گئی ہے۔

جبکہ بلوچستان میں فعال مریضوں کی تعداد141ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے ہونے والی اموات کی تعداد 202ہے جبکہ 5مریضوں کو ہا ئی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 2.56فیصد رہی۔

تاہم عوامی حلقے محکمہ صحت کی اعدا و شمار کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کوروناوائرس ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد حقیقی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں کئی مہینوں سےاموات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

تاہم صحت کی ناقص سہولیات کیوجہ سے اموات کی اصل وجہ کی تعین نہ ہونے کے برابر ہے۔