بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ساڑھے دس اور گیارہ بجے کے درمیان سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پاکستانی ملٹری انٹیلجنس کے کارندے عبدالکریم کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
ترجمان کے مطابق وہ ریاستی اسکواڈ کے ایک سرغنہ یاسر ولد بہرام کے گھر سے نکل کر اپنے گھر جارہا تھا، اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے کارروائی کرکے اْسے ہلاک کیا۔
ہماری اطلاع کے مطابق وہ ملٹری انٹیلیجنس کی ایک میٹنگ میں کشمیر ڈے کے حوالے سے رقم کی تقسیم کیلئے یاسر کے گھر آیا تھا۔
ترجمان کے مطابق عبدالکریم کئی آپریشنوں، اغوا اور قتل میں پاکستانی فوج کا ساتھ دیتا رہا ہے اور ساتھ ہی وہ کئی سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔
مئی دو ہزار انیس میں دشت اچانک بازار کے گھروں میں ڈکیتی میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے اور چوری شدہ سونے وغیرہ کی برآمدگی کے باوجود اسے ملٹری انٹیلیجنس کی آشیرباد سے اسے چھوڑ دیا گیا۔ وہ پیدارک میں بھی چوری ڈکیتی، فوجی آپریشنوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ وہ اپنے آبائی علاقے دشت کے پہاڑیوں اور شہر میں کئی آپریشنوں میں براہ راست ملوث رہا ہے جہاں کئی لوگ اغوا کئیے جا چکے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ایک بار پھر ہم تمام ایسے عناصر کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے معاون کاری سے باز رہیں بصورت دیگر انکا انجام عبرت ناک ہو گا۔