بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی وزیر داخلہ پاکستان سے ملاقات، یقین دہانی نہیں کرائی – لواحقین

271
لاپتا افراد کے لواحقین سے مریم نواز کی ملاقات کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات ہوئی۔ بھر پور تعاون کی پیش کش کی تاہم انہوں نے لاپتہ افراد کے واپسی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

شیخ رشید سے ملاقات کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

اس وقت حکومتی نمائندگان بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی مذاکرات جاری ہے تاہم تاحال مظاہرین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان کسی بات اتفاق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت بھی لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا ڈی چوک میں دھرنا جاری ہے۔ دوسری جانب کل بروز جمعرات کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔