بلوچستان: پنجگور سے مسخ شدہ لاش برآمد

239

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقہ گومازین میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت ثنا اللہ ولد بہار جان سکنہ گومازین کی نام سے ہوئی ہے اور لاش دس دن پرانی بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ثناء اللہ ولد بہار جان گذشتہ مہینے اکیس جنوری کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے اور آج انکی مسخ شدہ لاش گومازین کے قریبی ندی سے برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کے گلے میں رسی ڈالی گئی ہے۔

تاہم ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ کہ گذشتہ مہینے پنجگور کے اسی علاقے گومازین ڈیم سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت اسد اللہ ولد منیر سکنہ تسپ کے نام سے ہوئی تھی۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔