انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی

1175

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی۔

گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے۔

تاہم سوشل میڈیا پر انوشکا شرما اور ویرات کی متعدد تصویریں سامنے آئی تھیں لیکن اب تک ان کی بیٹی کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔

اب انوشکا نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویرات کے ساتھ ہیں اور اپنی بیٹی کو تھامی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)