اسلام آباد : اے این پی کا لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

317

بائیس فروری کو لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف مظاہرہ ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرکے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین تر ہوتا چلا جارہا ہے،اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی بھی کئی مہینوں سے لاپتہ ہے۔

ان عوامل سے ملک بھر میں احساس محرومی بڑھتی چلی جارہی ہے، حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس درد کا احساس عوامی نیشنل پارٹی سے زیادہ کسی کو نہیں ہوسکتا، ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردی میں  ایک ہزار سے زائد کارکنان کی قربانیاں دے چکے ہیں ، دہشتگردی کی اس جنگ میں کئی رہنماء اغواء کئے گئے ،شہید کئے گئے لیکن اے این پی میدان میں کھڑی رہی۔

اے این پی مطالبہ کرچکی ہے اگر لاپتہ افراد قصوروار ہیں تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

اے این پی ہر قسم کی جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتی ہے بالخصوص بلوچستان میں بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں۔

 بائیس فروری کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں تمام لاپتہ افراد کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائیگی،تمام انسان دوست ، جمہوری و ترقی پسند خواتین و حضرات سے ان مظاہروں میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔