بلوچستان: ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نا سکا، 3 افراد جانبحق

299

سال نو کے پہلے دن مختلف اضلاع میں روڈ حادثات کے تین واقعات پیش آئے۔

بلوچستان میں شاہراہوں کی خستہ حالی و عدم سہولیات کے بناء پر حادثوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جانبحق، 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفیصلات کے مطابق مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر ٹو ڈی کار اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

مچھ روڈ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شاہ ولد سید احمد، بسمہ اللہ ولد جمعہ خان، عبدالہادی ولد عبدلنافع کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسرا واقعہ خضدار کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک فیملی کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے خاتون بچی سمیت 3 افراد جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان میں جاری روڈ حادثات میں کئی افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں گذشتہ سال ماہ نومبر میں روڈ حادثات میں 104 افراد جانبحق جبکہ اس دوران 1700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھیں۔