انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گرگئیں، زلزے کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوگئے، زلزلے سے حادثات کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
انڈونیشیا میں زمین لرز اٹھی، سلاویسی جزیرے میں شدید ترین زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث گورنر آفس سمیت متعددعمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
حادثے میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور لاپتا ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کا بھی آغاز کردیا گیا جبکہ حکام کے مطابق زخمیوں اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔