دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 لاکھ 55 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی جب کہ امریکا میں 24گھنٹے میں ریکارڈ 3700 اموات ہوئی ہیں۔
امریکا میں ریکارڈ اموات کے علاوہ ایک روز میں ڈھائی لاکھ مریض بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زیاد ہوگئی جب کہ اموات 3 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
امریکی ادارے ایف ڈی اے نےکورون اٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ہے جو دکانوں سےخرید کر گھروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ ہوگیا اور ایک ہی روز میں 612 اموات سامنے آئی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد مجموعی طور پر ساڑھے 65 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہیں جب کہ 25 ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے متاثرہ بدترین ممالک میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے جہاں کل کیسز کی تعداد 99 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات ایک لاکھ 44 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہیں۔
اس کے علاوہ برازیل، روس اور فرانس بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہیں جہاں برازیل میں ہلاکتیں ایک لاکھ 83 ہزار، فرانس میں 59 ہزار اور روس میں 48 ہزار سے زیادہ ہیں۔