کوئٹہ: ایف سی قافلے پر بم حملے کی ایف آئی آر درج

701
کوئٹہ میں 18 دسمبر کی صبح ہونے والے دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں بروز جمعہ 18 دسمبر کی صبح ایف سی قافلے کو ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او بروری احسان اللہ مروت کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ، دہشت گردی اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ تاہم انہوں نے جانی نقصانات کے حوالے کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کا بیان میں کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئیں۔