کریمہ بلوچ‬⁩ کی کینیڈا میں شہادت ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ نیشنل پارٹی

601

بانک کریمہ بلوچ‬⁩ کی کینڈا میں شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

نیشنل پارٹی کے بیان میں  مطالبہ کیا گیا  کہ بانک کریمہ کی شہادت اور اغواء کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے کریمہ بی بی کی شہادت ایک بہت بڑا المیہ ہے بلوچستان کی سیاست میں ان کا اپنا ایک مقام اور سیاست ہے جس سے اختلاف ممکن ہے لیکن اس سے انکار ممکن نہیں یہ ایک زمہ دار ملک کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

 بیان میں کہا گیا کینیڈین حکومت اپنی زمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سانحے کی تحقیقات میں کوئی کسر فروگزاشت نہیں کریں گئے اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ مقام عطا فرمائے۔

 بیان کے آخر میں کہا گیا کہ غم و افسوس کے اس مرحلے پر مرحومہ کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔