ڈاکٹر خالد بلوچ کی بلوچ نیشنل لیگ میں شمولیت – بلوچ نیشنل لیگ

333

بلوچ نیشنل لیگ کے پولٹ بیورو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بلوچ جہد کار ڈاکٹر خالد بلوچ نے بلوچ نیشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔ ڈاکٹر خالد بلوچ کی شمولیت کو تمام پارٹی ممبران نے خوش آئند قرار دیا۔

پارٹی کے لیئے یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ بلوچ قوم کا پڑھا لکھا طبقہ اس بات کو محسوس کر رہا ہے کہ بلوچ وطن کی آزادی جدید سائنسی طریقہ کار کے بغیر نا قابل قبول ہے۔روایتی انداز اجتماعی قومی خود کشی سے کم نہیں۔لہذا بلوچ قوم کے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کی بلوچ نیشنل لیگ میں شمولیت  پارٹی اور بلوچ کے لیئے ایک امید کے کرن کے طور پر ثابت ہو گی اور بلوچ قوم کو اک نئی روشن صبح فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر خالد بلوچ کی بلوچ نیشنل لیگ کے آرگنازر ڈاکٹر علی اکبر بلوچ کے ساتھ پارٹی کے بارے میں ایک سیرحاصل گفتگو کی جس میں پارٹی کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کے منصوبہ بندی کے بارے میں مختلف پہلوں پر ایک جامع بحث کے بعد ڈاکٹر خالد بلوچ نے پارٹی کے موقف سے اتفاق کیا اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
آخر میں بلوچ نیشنل لیگ کے تمام سینئر ارکان نے ڈاکٹر خالد بلوچ کی شمولیت کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ بلوچ قوم کا تعلیم یافتہ طبقہ قوم کے لیئے ریڑھ کی  ہڈھی ہے یعنی (Back  Bone) کی حیثیت رکھتا ہے اور ہر قسم کی تبدیلی کی بنیاد ہے۔

پارٹی میں تعلم یافتہ طبقے کی شمولیت ہماری کامیابی ہے کہ بلوچ قوم  سائنسی انداز میں سیاسی عمل کی جانب گامزن کرانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔