پاکستان: کورونا سے ایک دن میں 75 ہلاکتیں، اموات 8 ہزار سے تجاوز

79

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وباء سے 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بدھ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے دو ہزار 829 نئے مریض سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد چار لاکھ تین ہزار 311 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک آٹھ ہزار166 افراد اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدا 49 ہزار 780 ہے۔ اب تک کورونا سے متاثر ہو کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 45  ہزار 365  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں دو ہزار 79 مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

پاکستان میں کورنا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 642 ہے، جب کہ دو ہزار 962 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے جن کی تعداد تین ہزار 66 ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار 160 مریض سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے اب تک 47 ہزار 701 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ اس وبا سے ایک ہزار 375 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے اب تک چھ ہزار 982 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 173 ہلاکتیں ہو چکی ہے۔

بلوچستان میں کورونا سے اب تک 17 ہزار 215 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 169 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 667 ہے اور ہلاکتیں 97 ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا سے اب تک 30 ہزار 748 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 324 افراد وفاقی دارالحکومت میں ہلاک ہو چکے ہیں۔