بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے ایکسین بی اینڈ آر کے رہائش گاہ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد رہائش گاہ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم صحن میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔
حکام کے مطابق ایس ایس پی سمیت پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔