سال نو کا جشن کتاب میلے سے ہوگا – پڑو، وائی سی ایس ایف اور نشست آن لائن کا اجلاس

378

پڑو ادبی کچاری کا ایک اہم اجلاس سال نو 2021 منانے کے حوالے سے چیئرمین سعید نور کے صدارت میں پڑو ادبی کچاری کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں “وائی سی ایس ایف” کے ساتھ سال نو کے آمد کی خوشی میں “کتاب میراث جہد” کے تحت، کتاب میلہ منعقد کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں “وائی سی ایس ایف” کے چیئرمین لالہ رحمت بلوچ نے “وائی سی ایس ایف” کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ 2020 ک آمد کی طرح 2021 کا استقبال بھی کتاب میلہ لگا کر کتاب کلچر کے فروغ سے کیا جائے گا تاکہ دیگر اقوام بھی اس دن کو کتاب کلچر کے فروغ کے طور پر منائے خصوصا پسماندہ حلقوں کے اقوام جشن اور دیگر طریقوں سے سال نو منانے کی بجائے کتاب کے سنگ مناتے ہوئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شعور یافتہ ہونے کا ثبوت دیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال پڑو ادبی کچاری، وائی سی ایس ایف اور نشست آن لائن نے کتاب میراث جہد کے تحت سال نو منانے کے لیے کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے سریاب میں تاریخی کتاب میلے کا انعقاد کیا۔ جس میں بچوں اور بزرگوں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے کتب شائقین نے شرکت کرکے اسے رونق بخشتے ہوئے ایک تاریخی کتب میلہ بنایا۔

اجلاس میں شبیر آجو، سگار بلوچ، امیر عباس، یارجان زیب اور خواجہ مزمل بھی شامل تھے۔