بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آپسی کہن میں بان پیر کے مقام پر کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور حکومتی حمایت افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
واضح رہے آج بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹئر کور کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔