بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے سانگان میں سفری کے مقام پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ رہا تاہم تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے معلومات نہیں مل سکی ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔