سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج کراچی کلفٹن میں چینی انجنیئرز کی گاڑی اور کراچی یونیورسٹی روڈ پر رینجرز کی چوکی پر کیئے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتےہیں ۔
ترجمان نے کہا چائنہ اور پاکستان سی پیک و دیگر منصوبوں کے آڑ میں سندھ کے جزائر، ساحل و سمندر اور وسائل پر حملہ و قبضہ آور ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی فوجی ایجنسیاں سندھ کے سیاسی و قوم پرست کارکنان کے گھروں میں داخل ہوکر عورتوں کے ساتھ بدتمیزی و تشدد کرکے ان کے سامنے ان کے معصوم بچوں کو اغوا کرکے لاپتا کر رہے ہیں۔
سوڈھو سندھی نے کہا کہ سندھ وطن پاکستان و چین کے مشترکہ حملے و قبضہ کے زٙد میں ہے، جس قبضے و حملے کے خلاف سندھی قوم اپنی بھرپور مزاحمت و قومی دفاعی جدوجہد کرنے کا حق رکھتی ہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔