کیسز بڑھ رہے ہیں، مکمل لاک ڈوان کی طرف جاسکتے ہیں – لیاقت شاہوانی

84

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ شدت کی ہوگئی، یہ پہلے لہر سے زیادہ خطرناک ہے۔ دوسری لہر بچوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے کیخلاف کارروائی ہوگئی۔ گذشتہ روز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اگر لوگوں نے تعاون نہیں کیا تو دکانیں بند ہونگی۔ اگر صورتحال مزید بڑھ گئی تو مکمل لاک ڈاون بھی لگ سکتا ہے۔

ان کے مطابق مساجد میں بھی علماء سے مشاورت کے بعد ایس او پیز تیار کی جائے گی۔ پرائیویٹ اسکلول مارچ میں مڈل تک امتحانات کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہے۔ صوبائی حکومت جو فیصلہ کریگی سب کو ماننا ہوگا ورنہ کارروائی کرینگے

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز 34 کورونا کے مریض فاطمہ جناح ہستپال میں داخل کیے گئے۔ اگر صورتحال اسی طرح رہاتو تمام ہستپالوں میں جگہ نہیں ہوگی۔ گزشتہ ہفتے میں کورونا میں مبتلا 5 اگرافراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے پی ڈی ایم قیادت سے کہا کہ آپ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرسکیں گے۔ اب بھی پی ڈی ایم ایس او پیز پر عمل درآمد کرنےکو تیار نہیں۔ اگر اپوزیشن نے ایسی ماحول بنائے گی جس میں ایس او پیز کا مذاق اڑایا جائے گا تو کورونا مزید پھیلے گی۔ اگر ایسا رہا تو اپوزیشن کے کارکنان ایس او پیز کی خلاف ورزی کو اپنی نظریاتی ڈیوٹی سمجھیں گے۔