کوہلو گیس واقعے کا ایک اور زخمی بچہ جانبحق

133

کوہلو گیس سلنڈر دھماکے میں اب تک بارہ بچوں کی اموات ہوچکی ہے۔ جبکہ دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی جانبحق ہوگئے۔

 واقعے میں زخمی بچہ محمد ثاقب ولد عدل قلندرانی پاک اٹلین ماڈرن برن سینڑ ملتان میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کے ساتھ ہی جانبحق بچوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔

گیس سلنڈر دھماکہ کوہلو کے علاقے بوہری میں ایک شادی کے تقریب میں ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس آفیسر حق نواز نے بتایا کہ یہ بچے کوہلو کے علاقے بوہری میں آلو کے چپس بیچنے والے کے آس پاس جمع تھے جب گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں چپس کے دو فروخت کنندہ بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء دارالحکومت کوئٹہ میں بڑیچ ٹاون ہزار گنجی کے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا جبکہ مذکورہ افراد کی لاشوں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا۔