پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد

149

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق غلام جان ولد عید محمد سکنہ گوارگو گْونی کو چار روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جس کی لاش آر گوارگو سے ملی ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔