مضمون نگاری پر ورکشاپ کے سلسلے میں دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا – بی این ایم

153

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مضمون نگاری کے موضوع پر ورکشاپ کے سلسلے میں دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ پروگرام ممبر سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر جلال بلوچ کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔ اس میں حنیف بلوچ اور مہروان بلوچ نے سہولت کار اور ڈاکٹر جلال بلوچ نے نگرانی اور ٹیکنیکل ابزرور کا کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ منعقدہ پروگرام کا آغاز حنیف بلوچ نے پروگرام کی اہمیت و افادیت اور مقاصد پہ روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد مہروان بلوچ نے ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں پارٹی کے 12 ممبران نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ سہہ پہر 3:30 بجے سے شام چار 7:00 بجے تک جاری رہا۔ اس میں موضوع کی اہمیت و افادیت، اصول، طریقہ کار اور معاشرے میں لکھاریوں کے کردار سمیت تمام پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام چونکہ Participatory نوعیت کا تھا، لہٰذا پروگرام سہولت کار حنیف بلوچ، مہروان بلوچ اور نگران و ٹیکنیکل ابزرور ڈاکٹر جلال بلوچ سمیت پروگرام میں شامل شرکاء نے کھل کر اپنی آراء بیان کیں۔

پروگرام سہولت کار حنیف بلوچ اور مہروان بلوچ نے اپنے تجربات، مشاہدات اور صلاحیتوں سے شرکاء کو مطمئن کیا۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر جلال بلوچ نے بھی اس دوران پروگرام کے تمام عنوانات پر اپنے مشاہدات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

وقت و حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ایسے پروگراموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی مزید اقدامات اٹھائے گی کیونکہ Participatoryپروگراموں سے کارکنوں کا اعتماد بڑھتا ہے، جو ان کی صلاحیتیوں میں مزید نکھار کا باعث بنتے ہیں۔