محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کرلی

215

پاکستان میں حزب اختلاف کی الائنس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں پہلی دراڑ سامنے آئی ہے اور اس موومنٹ کے رکن محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں محسن داوڑ نے یہ اعلان کیا کہ وہ اس موومنٹ کے آئندہ جلسوں شریک نہیں ہوں گے۔

محسن داوڑ کہتے ہیں کہ پشاور جلسے میں دعوت نہ ملنے پر وہ یہ قدم اُٹھا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست سے مجھے کوئی نکال نہیں سکتا، اکیلے رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کرسکتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم میں پشتون تحفظ موومنٹ کا نمائندہ نہیں تھا بلکہ اس اتحاد میں ایسے پارٹیاں شامل ہیں جنکا پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے

یاد رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کئ بار یہ وضاحت کرچکے ہیں کہ ہم پارلیمانی سیاست میں حصہ نہیں لینگے،