تربت : معروف بلوچ صحافی مقبول ناصر کے گھر پر فورسز کا چھاپہ

306

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور بالخصوص خفیہ اداروں کی جانب سے آئے روز صحافی،  اساتذہ اور معاشرے کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے گھر پہ چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کرکے لاپتہ کردیتا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی پولیس کے خصوصی دستے سی آئی اے نے معروف بلوچ صحافی و لکھاری اور تربت پریس کلب کے ممبر مقبول ناصر کے گھر پہ چھاپہ مارا ہے۔

کوئٹہ کے مقامی صحافی ابرار احمد نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پہ مقبول ناصر کے گھر پر فورسز کے چھاپے کی خبر دیتے ہوئے مقبول ناصر کے حوالے سے بتایا کہ فورسز نے انھیں ( مقبول ناصر) اور ان کے بھائی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

مقبول ناصر نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اس وقت تک ایک درجن سے زائد بلوچ صحافی گرفتاری کے بعد لاپتہ بھی ہوئے تھے جن کی مسخ شدہ لاشیںمختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئے ۔