بلوچ قومی سیاست کو اصولی سیاست کی ضرورت ہے – این ڈی پی

239
File Photo

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے  کہا سیاسی پارٹیاں اگر اصولی سیاست کریں گے تو وہ عوام کو اسکا فائدہ ہوگا، اصول بنانا بہت آسان ہے مگر اصولوں پر ڈٹے رہنا ہی اصل اصول پرستی ہے،اس وقت بلوچ قومی سیاست کو اصولی سیاست کی ضرورت ہے جہاں ورکر کی بالادستی قائم ہو، شخصیت پرستی جیسے ناسور کو سیاست سے کنارہ کش کرنا ہی پارٹیوں کی ساکھ کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے
یوسف عزیز مگسی نے بلوچ قوم کو اصولی سیاست کی تربیت دی اور آج این ڈی پی اُسی اصولی مواقف کو قائم رکھنے کے لیئے سرفیس میں سرگرم ہے آج اگر ہم نے بلوچ قومی سیاست کے اصولوں کو زندہ نہ رکھا تو ہمارے آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرئے گا، مشکلات کو اپنانا اور مشکلات سے خود کو نکالنا ہی اصل اصول پرست سیاسی تنظیم کی نشانی ہے شاٹ کٹ راستے سے منزل تک پہنچانا سیاسی جماعت کے موت کے مترادف ہے اگر ایک سیاسی جماعت میں مشکلات برداشت کرنے کی طاقت نہ ہو تو اس بات پر یقین ہوجاتا ہے کہ مطلوبہ جماعت بلوچ قومی مفاد کے حصول تک ہرگز پہنچ نہیں سکتا، موجودہ صورتحال میں بلوچستان کو ایک حقیقی اصول پرست سیاسی تنظیم کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا این ڈی پی کی بنیاد ہی بلوچ قومی سیاست کی بحالی کی اصول پر قائم ہوئی ہے جسکو آج این ڈی پی اپنے تمام عہداروں, ورکرز اور بلوچ قوم تک پہنچا رہی ہے این ڈی پی اپنے آرگنائزنگ باڈی کو جاری رکھے ہوا ہے اور عنقریب پہلے کونسل سیشن کی جانب گامزن ہوگی۔